پشاور میں کچی شراب پینے سے5افراد ہلاک
فائل فوٹوپشاور:پشاور میں بدھ کے روز کچی شراب پینے سے2بھائیوں سمیت 5افراد ہلاک ہو گئے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرانوالہ کے بعد پشاور صدرکے علاقے سواتی پھاٹک میں بھی5افراد نے کچی شراب پی لی۔
جس کے بعد پانچوں افراد کی حالت غیر ہونے پرانہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑگئے،مرنے والوں میں 2 بھائی ایک بہنوئی ،چوکیدار اور پڑوسی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق، شراب کے بجائے اسپرٹ کا استعمال کیا گیا جس سے ہلاکتیں ہوئیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے شراب بیچنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔