گھریلو ملازمہ پر تشدد، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

شائع 04 جنوری 2017 03:48pm
File Photo File Photo

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نے سیشن جج کے گھرکم سن ملازمہ پرتشدد کا ازخود نوٹس لے لیا۔

جسٹس ثاقب نثار نے جج کے گھر پر ملازمہ پر تشدد کے واقعے کا ازخود نوٹس لے لیا اور چوبیس گھنٹے میں رجسٹرار سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ ترجمان سپریم کورٹ نے اس حوالے سے تصدیق کی اور کہا ہے کہ بچی کو پہلے جلایا گیا پھرصلح کی کوشش کی گئیں۔

جج اور اسکی اہلیہ کیخلاف ایک کم سن ملازمہ پر بدترین تشدد اور اسکو ہاتھ چولہے پر رکھ کر جلانے اور سخت نتائج کی دھمکیاں دینے کی تفتیش جاری تھی۔ تاہم کورٹ میں متاثرہ لڑکی کے والد نے جج اوراس کی اہلیہ کو معاف کرنے کے حوالے سے بیان ریکارڈ کرایا تھا اور کہا تھا کہ اس کو واقعے میں ملزمان کوکورٹ کی طرف سے ضمانت دینے پر کسی قسم کا اعتراض نہیں ہے۔

تاہم اب واقعے کا سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا ہے۔