ن لیگ کو قیادت بدل لینی چاہیئے ، پی ٹی آئی

شائع 04 جنوری 2017 06:01pm
File Photo File Photo

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے پاناما کیس کی روزانہ سماعت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا اور ساتھ ہی نواز لیگ کو وکیل کے بجائے قیادت بدلنے کا بھی مشورہ دے ڈالا۔

تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے روزانہ کی بنیادوں پر سماعت کو خوش آئند قراردیا اور کہا کہ نون لیگ کووکیل نہیں قیادت بدلنے کی ضرورت ہے، پاناماکیس پندرہ بیس دونوں میں نمٹ جائے گا جلد وزیراعظم کوعدالت میں طلب کیا جائے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ منروہ کمپنی  دوہزار پانچ سے مریم نوازکی ملکیت ہیں جبکہ نیلسن اورنیسکول کی ملکیت منروہ ہے۔

مسلم لیگ ن کے  رہنماؤں نے بھی تحریک انصاف کوآڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ  پی ٹی آئی پہلے وزیراعظم کی بات کرتی تھی آج مریم نواز کو حدف بنا لیا ہے ، فیصلہ کرلیں کہ کس پچ پرکھیلنا ہے ، سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے غیرمصدقہ کاغذات اور ردی میں کوئی فرق نہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا کہ باہر کاغذات لہرانے اور وکٹری نشان بنانے والے عدالت میں نظریں جھکا لیتے ہیں۔