کرپشن کے خاتمے کیلئے گیم سپریم کورٹ کے پاس ہے، خورشید شاہ
File Photoاسلام آباد: اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے گیم اب سپریم کورٹ کے ہاتھ میں ہے۔
نیشنل ایکشن پلان پربات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ نیپ پرکتنا عملدرآمد ہوا قاضی فائزعیسی کی رپورٹ واضح ہے ۔ وزیراعظم کیوں کمزورنظرآ رہے ہیں۔ پاناما کیس میں پھنسے حکمراں ملک کیلئے کیسے بہترثابت ہوں گے ۔
خورشید نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے گیم اب سپریم کورٹ کے ہاتھ میں ہے ۔
اس موقعے پر انہوں نے سعودی ایران کشیدگی کے خاتمے کیلئے وزیراعظم کے دورے کی تفصیلات کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ دونوں ممالک میں کشیدگی ختم نہیں ہوئی تو بڑے نقصان کا خدشہ ہے ۔
قائد حزب اختلاف خورشید شاه نے مزید کہا کہ وزیراعظم نوازشریف دورہ سعودی عرب و ایران کے مقاصد اورنتائج سے آگاہ کریں۔
خورشید شاہ نے کہاکہ معاملے کوسلجھانے کیلئے دونوں ممالک کوسمجھانا ہوگا ورنہ کشیدگی سے بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔