حب:کوچ اورکار میں تصادم ،4افراد جاں بحق،6زخمی

شائع 05 جنوری 2017 05:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

حب:حب میں اوتھل کے قریب کوچ اورکار کے بیچ  تصادم  ہوا جس کے نتیجے میں 4افرادجاں بحق ،جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کےمطابق،حب کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی کارسامنے سے آنے والی تیز رفتار مسافر کوچ سے ٹکراگئی ،تصادم کے نتیجے میں 4افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ  پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ زخمی  ہونے والوں کو بھی طبی امداد دی جارہی ہے۔