پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کی طبیعت دوران سفراچانک خراب

اپ ڈیٹ 05 جنوری 2017 06:46am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمرکی طبیعت بدھ کے روزدوران سفر اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسد عمر پاناما کیس کے حوالے سے پارٹی اجلاس کے بعد اسلام آباد سے کراچی آرہے تھےکہ اچانک طیارے میں ان کی طبعیت بگڑگئی۔

پی ٹی آئی رہنما کے کراچی ائیر پورٹ پہنچنے پر  سول ایوی ایشن کے ڈاکٹرزنے ان کا طبی معائنہ کیا،جس کے بعد انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ اسد عمرکی طبعیت اب بہترہے اور انہیں  چند گھنٹوں بعد ڈسچارج کردیا جائے گا۔