لودھراں: رکشہ ٹرین کی زد میں آگیا،8 افراد جاں بحق
فائل فوٹولودھراں میں ریلوے پھاٹک پر رکشہ ٹرین کی زد میں آگیا ،جس کے نتیجے میں7طالبعلموں سمیت 8افراد جاں بحق جبکہ 6بچےشدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حادثہ پھاٹک انچارج کی غفلت کے باعث پیش آیا، جلال پور موڑ کے قریب چینگچی رکشے میں سوار 13ننھے طالبعلم اسکول کو جارہے تھےکہ پھاٹک کھلا ہونے کے باعث رکشہ مخالف سمت سے آنےوالی ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آگیا۔
حادثے میں مشتاق نامی رکشہ ڈرائیوراور 7طالبعلم جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے، جنہیں بہاولپور وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق ،متعددزخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیدیا۔
پولیس کے مطابق، ریلوے گیٹ کیپر ریاض شاہ کو گرفتار کرلیا گیا ہےجبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔