ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری
فائل فوٹواسلام آباد:ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، خوبصورت موسم کو انجوائے کرنے کیلئے سیاح مالم جبہ کا رخ کر رہے ہیں۔
برفباری نے ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں رکھا ہے،خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں برفباری کے بعد سیاح بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔
ملک بھر سے آئے سیاحوں نے شدید سردی میں حسین وادیوں کے خوبصورت نظاروں کو خوب انجوائے کیا۔
دیر بالا کے لواری ٹاپ میں 3 روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث چترال کا زمینی راستہ منقطع ہے۔
دیر بالا انتظامیہ نے مسافروں کی سہولت کیلئے پناکوٹ کے مقام پر ٹینٹ ویلج قائم کر دیا ہے۔
ادھر گلگت بلتستان میں بھی مسلسل برفباری سے سردی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔