عالمی برادری سے قیام امن کیلئے مزید حمایت پر زور

شائع 06 جنوری 2017 03:31pm

File Photo File Photo

راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ  جنرل قمرجاوید باجوہ نے زور دیا ہے کہ عالمی برادری قیام امن کیلئے پاکستان کی مزید حمایت کرے۔آرمی چیف   سے برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو نے ملاقات میں قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریونے جی ایچ کیومیں ملاقات کی ہے ۔

ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی اورباہمی دلچسپی سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ آرمی چیف نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں میں بین الاقوامی حمایت کی ضرورت پرزوردیا ۔

برطانوی ہائی کمشنرنے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کوسراہا  جبکہ پاکستانی باکسرمحمد وسیم نے بھی جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل باجوہ سے ملاقات کی ہے ۔

اس موقعے پرجنرل قمرجاوید  باجوہ نے باکسر محمد وسیم کی غیرمعمولی کامیابیوں کوسراہا۔ آرمی چیف نے اس اعتماد کا اظہارکیا کہ پاکستانی نوجوان محمد وسیم کے نقش قدم پرچل کرملک کا نام روشن کریں گے۔