سلمان خان نے نیا کاروبار شروع کرنے کی ٹھان لی
فائل فوٹو
فلم انڈسٹری میں 30 سال گزارنے والے سلمان خان نے اپنی شاندار اداکاری کی بدولت شائقین کے دل دبنگ انداز میں جیتنے کے بعد بھارت میں ایک نیا کاروبار کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔
جی ہاں سلمان خان اب بھارت میں ایک اسمارٹ فون کمپنی قائم کرنے جا رہے ہیں اس سلسلے میں سلمان اپنے خاندان کے ہمراہ مختلف انویسٹرز کی تلاش میں مصروف ہیں۔
سلمان خان کی قائم کردہ ' بینگ اسمارٹ ' نامی کمپنی مناسب قیمت میں ایسے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون تیار کرے گی جن کی قیمت 20 ہزار کے اندر ہوگی ۔
اس سے قبل سلمان خان بھارت میں چیریٹی کے حوالے سے کام کرنے کے ساتھ ساتھ کپڑے کا کاروبار بھی کر رہے تھے ۔
بشکریہ mobikart
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔