سنی دیول کا بیٹا بھی بالی ووڈ میں انٹری مارنے کو تیار
-karandeol.inسنی دیول کے بیٹے کرن دیول والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جلد ہی بالی ووڈ انڈسٹری میں انٹری ماریں گے۔
سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور، سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان اوراب لیجنڈ اداکاردھرمیندر کی تیسری نسل یعنی ایکشن ہیرو سنی دیول کے بیٹے کرن دیول بھی بالی ووڈ میں جلد ہی انٹری کرنے جارہے ہیں۔
اداکارسنی دیول نے اپنے بیٹے کرن دیول کی رومانوی فلم 'پل پل دل کے پاس' کے لیے ہیروئن بھی تلاش کرلی ہے جو پہلی باربڑے پردے پر نظر آئیں گی، 18 سالہ سحر بمبا کا تعلق شملہ سے ہے، فلم کیلئے ہیروئن کی تلاش کے بعد شوٹنگ کا جلد آغاز کردیا جائے گا جب کہ فلم کی پروڈکشن خود سنی دیول خود کریں گے۔
بشکریہ آئی بی ٹائمز
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔