یہ ایپلی کیشن آپ کو میک اپ کرنا سکھاتی ہے

شائع 20 مارچ 2017 03:50pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

خواتین کو میک اپ کرنے کیلئے بہت زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔ ظاہر ہے اچھا دکھنے کیلئے وقت تو لگانا پڑتا ہے۔ لیکن بعض خواتین کثیر وقت ضائع کرنے کے باوجود کسی ویمپائر سے کم نظر نہیں آتی ہیں۔

انہیں خواتین کیلئے بیوٹی برانڈ 'سفورا' نے ورچوئیل آرٹسٹ نامی ایک ایپلی کیشن متعارف کروائی ہے جو آپ کو بتاتی ہے کہ میک اپ کس طرح کرنا ہے۔ سفورا اپنی ایپ کی بدولت میک اپ سے متعلق مشکلات کا مکمل خاتمہ کر کے اس کو لوگوں اور بلخصوص خواتین کیلئے انتہائی آسان بنا نے کا عزم رکھتی ہے۔

یہ ایپ آپ کو نہ صرف میک اپ سے متعلق مکمل معلومات فراہم کر تی ہے بلکہ خوبصورت سے انتہائی خوبصورت بننے میں مدد فراہم کرتی ہے ۔ 

اس ایپ کی سب سے  اہم اورخاص  بات یہ ہے کہ بہترین میک اپ کیلئے سامان کی خریداری کے وقت آپ اس کا استعمال بازار میں بھی کر سکتے ہیں ۔

بشکریہ بزنس انسائیڈر