استری کے بنا کپڑے استری کرنے کے طریقے
فائل فوٹوبجلی نہیں ہے اور آپ کو کہیں جانا ہے۔ کپڑے استری نہیں ہوئے۔ ایسے میں کتنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہ سب جانتے ہیں۔
آج آپ کو کچھ ایسے طریقے بتاتے ہیں جن کی مدد سے آپ بغیر استری کے بھی کپڑے استری کر سکتے ہیں۔
* ہئیر ڈرائیر
فائل فوٹوکپڑوں کو ایک ہموار سطح پر رکھیں اور ہیئر ڈرائیر چلائیں۔ پہلے آگے اور پھر الٹ کر بھی سنکائی کریں۔ کپڑوں کی شکنیں پلک جھپکتے میں ختم ہو جائیں گی۔
* گرم شاور
فائل فوٹولیکن ہیئر ڈرائیر دستیاب نہیں تو کیا ہوگا؟ اس صورت میں بھی ایک طریقہ ہے۔ غسل خانے کادروازہ بند کریں اور گرم پانی کا شاور چلا دیں۔اپنے کپڑوں کو اس گرم پانی سے نکلتی بھاپ سے جتنا قریب ہوسکے، وہاں لٹکا دیں۔ گرم بھاپ سے کپڑے کی شکنیں ختم ہو جائیں گی۔
* گیلا تولیہ
فائل فوٹوایک ہموار سطح پر کپڑوں کو پھیلائیں اور ان پر ایک گیلا تولیہ ڈال دیں۔ کچھ دیر اوپر سے دباؤ ڈالیں اور پھر کپڑوں کو خشک کرنے کیلئےلٹکا دیں۔
* سرکہ
فائل فوٹوسفید سرکہ شکنیں ختم کرنے کا ایک سستا اور کیمیکل سے پاک متبادل طریقہ ہے۔ ایک حصہ سرکہ اور تین حصہ پانی لیں اور اس سے کپڑوں کو گیلا کرلیں۔ پھر انہیں خشک کرنے کیلئے لٹکا دیں۔
* دیگچی
فائل فوٹوایک صاف سے برتن میں پانی ابالیں اور اسے پھینک دیں۔ اب نچلی سطح اتنی گرم ضرور ہوگی کہ آپ کے کپڑوں کو استری کرنے کیلئے کافی ہوگی۔ اگر شرٹ کے کالر یا کسی موٹے کپڑے والی پینٹ کو استری کرنا ہے تو اس کیلئے بالوں کو سیدھا کرنے والا اسٹریٹنر کام آ سکتا ہے۔ بس آپ کو یہ خیال رکھنا ہوگا کہ اسٹریٹنر زیادہ گرم ہوکر آپ کے کپڑے نہ جلا دے۔
بشکریہ لائف ہیکر


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔