کافی آپ کے زائقے کو نقصان پہنچا رہی ہے: تحقیق

شائع 26 اگست 2017 02:59pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

دنیا بھر میں زیادہ تر لوگوں کیلئے کافی دن شروع کرنے کیلئے ایک اہم شے ہو۔

یہ بات جانتے ہوئے کہ اس میں کیفین کی وافر مقدارموجودہوتی ہے، صحت اور فٹنس ماہرین اکثر گریز کرنے والی چیزوں کی فہرست میں کافی کا نام رکھتے ہیں۔

خیر ماہرین کے پاس اب کافی سے دور رہنے کا مشورہ دینے کیلئے ایک اور وجہ آگئی ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق کافی شاید زائقے کی حس خراب کر رہی جس کے سبب آپ کو میٹھی چیزیں، اتنی میٹھی نہیں لگ رہیں، جتنی وہ ہوتی ہیں۔

محققین کے مطابق کیفین ایڈینوسائن ریسپٹرز،جو سکون اور نیند کو فروغ دیتے ہیں، کا طاقتور مخالف ہے۔کیفین ان ریسپٹرز کو دبا کر لوگوں کوجگاتا تو ہے لیکن ان کے میٹھے زائقے کی حس کو کم کردیتا ہے۔

امریکا کی کارنیل یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر رابن ڈانڈو کے مطابق جب آپ کیفینیٹڈ کافی پیتے ہیں تو یہ آپ کے زائقے کی حس کو تبدیل کردیتا ہے۔لہٰذا اگر آپ کافی یا کوئی اور چیز جس میں کیفین شامل ہو پینے کے بعد کچھ کھائیں تو آپ کو زائقہ مختلف محسوس ہوگا۔

بشکریہ زی نیوز