چوری کرتے ہوئے چور پھنس گیا، پولیس نے بچالیا
آپ نے چوروں کو چوریاں کرتے اور پولیس یا لوگوں کی جانب سے انہیں پکڑتے سنا ہوگا۔ لیکن گزشتہ دنوں چین کے ایک شہر میں انوکھا واقعہ پیش آیا۔
صبح تقریباً 4 بج کر 53 منٹ پر ایک چور چوری کی غرض سے ایک اسٹور میں داخل ہونے لگا تاہم وہ اس کوشش میں وہ اپنا پیر دروازے میں پھنسا بیٹھا اس نے اپنے پیر کو نکالنے کے لئے کافی تگ و دو کی لیکن وہ ناکام رہا۔
بالآخر جب وہ تھک گیا تو صبح تک پولیس کا انتظار کرنے کے سوا اس کے پاس کوئی چارہ نہ تھا۔ تاہم جب صبح پولیس آئی تو انہوں نے چور کو اس دروازے سے نکالا اور گرفتار کرلیا۔
ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔۔
اس ویڈیو کو فیس بک پر دو لاکھ چھپن ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور لوگ اس چور کی بد قسمتی پر ہنس رہے ہیں۔
Thanks to NDTV
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔