آج کا دن کیسا رہے گا؟ 5 ستمبر2017

شائع 05 ستمبر 2017 04:54am

Today1

حمل(Arise)

آج آپ اپنے مالی حالات سے کچھ زیادہ خوش یا مطمئن نہیں ہونگے۔ جبکہ شام میں آپ کو کسی پارٹی یا تقریب میں شرکت کا موقع مل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کے لئے ضروری ہوگا کہ آپ اپنے دوستوں سے ایسے مذاق بالکل بھی نہ کریں جن کی وجہ سے ان کا دل دکھ جائے یا ان کے جذبات مجروح ہوجائیں۔

ثور(Taurus)

آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج آپ کے دن کا آغاز بہت سی مشکلات کا سامنا کرنے یا ان پر قابو پانے کی منصوبہ بندی کرنے سے ہوگا جس کی وجہ سے اپنے جوش و جذبے پر قابو رکھنا ضروری ہوگا ورنہ بات بگڑنے سے سارا معاملہ ہی بگڑ کر رہ جائے گا۔

جوزا (Gemini)

آج آپ اپنی بہت سی تخلیقی صلاحیتوں سے بہترین انداز میں کام لے کر اپنے کاروباری معاملات کو سلجھا سکیں گے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کسی نئی سرمایہ کاری کی طرف متوجہ ہونگے تو اس کا نتیجہ بھی آپ کو بہت جلد ہی مل سکے گا۔

سرطان (Cancer)

آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج آپ کی جاذبیت اور کشش دوسروں کو بے حد متاثر کرے گی جس کے باعث کچھ لوگ آپ کی جانب متوجہ ہوسکیں گے اور کئی ایک تو آپ سے مستقل تعلقات استوار کرنا چاہیں گے جبکہ بہت سے افراد کی جانب سے آپ کی کاوشوں کو بھی سراہا جاسکتا ہے۔

اسد (Leo)

آج آپ کو اپنے بہترین موڈ سے فائدہ اٹھانا چاہیئے خاص کر اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو آزمانے کی کوششوں میں کامیابی حاصل کرکے دوسروں کو بھی یہ پیغام دینا چا ہئیے کہ وہ خود کو کسی سے کم تر نہ سمجھیں جبکہ اس کے لئے آپ کو سخت محنت درکار ہوگی۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ آج آپ کو اچانک کسی غیر متوقع کاروباری دورے پر جانا ہوگا اور اس میں پیدا ہونے والی مشکلات کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ آج آپ اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور کسی بھی حالت میں اپنی استطاعت سے بڑھ کر کسی سے وعدہ نہ کریں۔

میزان (Libra)

اگر آج آپ کو کسی سیر و تفریح کے لئے کی گئی منصوبہ بندی یا کسی عملی کوشش کا حصہ بننےکا موقع ملے تو اس پیشکش کو بلا جھجک قبول کرلیں اور دوسروں کے ساتھ باہمی روابط کو مزید مضبوط بنا لیں۔ اس مد میں کچھ اخراجات بھی سامنے آسکتے ہیں لیکن آپ کو اس بارے میں سوچنا بھی نہیں ہے۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ اپنے ذاتی آرام اور سکون کے لئے کسی قسم کی منصوبہ بندی میں مصروف ہوسکتے ہیں جبکہ اس میں گھر سے باہر کسی قسم کے تفریحی عنصر کی موجودگی سے انکار کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کا کوئی قریبی فرد آپ کے منصوبوں میں دخل اندازی کرکے آپ کا موڈ خراب کرسکتا ہے۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کے لئے اپنے دوستوں اور پرانے ساتھیوں سے میل ملاپ کا اچھا وقت ہے اور اس سے فائدہ اٹھا کر آپ اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج صبح میں ہی آپ کو کوئی اچھی خبر سننے کو مل سکتی ہے اور اگر آپ کو کہیں سے رقم موصول ہوجائے تو سمجھ لیں یہی سب سے اچھی خبر تھی۔

جدی (Capricorn)

آج آپ کے ستارے اس بات کی جانب اشارہ کررہے ہیں کہ آج آپ اپنے پیار و محبت کے معاملات کو باآسانی سنبھال سکیں گے مگر آپ کو اپنے اہل خانہ اور ان کی ضروریات پر خاصی توجہ دینی چاہیئے کیونکہ آج ان کی توقعات معمول سے بڑھ کر ہوں گی۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کو اپنے کسی قریبی تجربہ کار اور عمر رسیدہ شخص کی جانب سے کسی پارٹ ٹائم ملازمت کی پیشکش کی جا سکتی ہے اور یقینی طور پر آپ کو اس میں بہت سارے مالی فوائد بھی حاصل ہوں گے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو کسی تفریحی دورے کی دعوت ملے تو اسے بلا جھجک قبول کرلیں۔

حوت (Pisces)

آج ستاروں کے سعد اثرات کی وجہ سے آپ کو غیر متوقع فوائد حاصل کرنے کے مواقع میسر آسکیں گے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کوئی کاروباری دورہ بھی کرنا چاہیں گے تو کامیابی اس میں بھی آپ کی منتظر ہوگی۔ آج کسی بھی قسم کے خطرات مول لینے کے لئے آپ بہت جذباتی ہورہے ہیں۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔