آج کا دن کیسا رہے گا؟ 8 ستمبر2017

شائع 08 ستمبر 2017 04:59am

Today1

حمل (Arise)
آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے کاروبار میں کامیابی کے لئے کسی اہم فرد کی ضرورت پیش آسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ ایسے افراد سے رابطہ کرنے کی بھی کوشش کریں گے اور ان کی متوقع معاونت کے باعث آپ اپنے معاملات کو ٹھیک بھی کرلیں گے۔

 ثور (Taurus)

آج آپ کا ارادہ اپنے دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرنے کا ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ ممکنہ طور پر کوئی سیر و تفریح کا منصوبہ نہ صرف تیار کرسکتے ہیں بلکہ اسے عملی شکل بھی دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج اگر آپ کو کہیں سے دعوت موصول ہوتو اخراجات کا بہانہ نہ بنا کر فوراً اس میں شرکت کرنی چاہیئے۔

جوزا (Gemini)

آج آپ کے ذہن میں آنے والے آئیڈیاز واقعی اس قابل ہیں کہ ان پر عمل کیا جاسکے۔ اس کے لئے آپ نے جو طریقہ کار طے کیا ہوگا یا آپ نے جو بھی ہدف مقرر کیا ہوگا اس کے حصول کے لئے اپنے دوستوں کی مدد حاصل کرنے میں بالکل جھجک سے کام نہیں لینا چاہیئے بلکہ خود کو اس کے لئے ذہنی طور پر تیار رکھیں۔

سرطان (Cancer)

آج آپ کے ستارے آپ کی معاونت کے لئے سرگرم ہیں جس کی وجہ سے آج بہت تیزی کے ساتھ اپنے جذباتی مسائل کو حل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کے باہمی تعلقات اپنے خاص افراد اور خاص کر کے اپنے پیاروں کے ساتھ بہت ہی بہترین رہیں گے۔

اسد (Leo)

آج آپ کے ستاروں کی پوزیشن آپ کے حق میں ہے کیونکہ آج آپ نہ صرف موجودہ صورتحال سے خود کو ہم آہنگ کرنے میں کامیاب رہیں گے بلکہ فوری طور پر درپیش صورتحال کے مطابق نہ صرف بہترین فیصلے کرسکیں گے بلکہ کسی بھی قسم کے حالات نبرد آزما ہونے کی صورت میں ان سے نمٹ بھی سکیں گے۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کو اپنی فنی اور تخلیقی صلاحیتوں کا نہ صرف اظہار کرنے کا موقع مل سکتا ہے بلکہ ان سے فائدہ حاصل کرنے کی منصوبہ بندی بھی لازمی کرنی ہوگی۔ اس کے علاوہ آج آپ کو اپنے معملات کو نمٹانے کے لئے اپنی وجدانی صلاحیتوں پر بھی مکمل بھروسہ کرنا ہوگا۔

میزان (Libra)

آج آپ کے لئے اپنے گھریلو معاملات کو نمٹانے اور اپنے ملازمتی امور سے عہدہ براء ہونے کے لئے بہت زیادہ متحرک ہونا پڑے گا اور سخت محنت اور لگن سے کام کرنا ہوگا۔ ان تمام چیزوں کے لئے خود کو ذہنی طور پر تیار کرلیں اس کے علاوہ آج اگر آپ کو اپنے دوستوں کی ضرورت پیش آئے تو فوری ان سے مدد بھی حاصل کریں۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کے ستارے بھی خاصی جدوجہد میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے آج آپ اپنے باہمی سماجی تعلقات کے علاوہ اپنے پیار و محبت کے رشتوں میں بھی کچھ اہم اور بڑی تبدیلیاں لاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آج آپ کو کسی شراکت داری کی آفر آئے تو اسے فوراً قبول کرلیں کیونکہ یہ فائدہ مند ثابت ہوگی۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ اپنی طویل عرصہ کی مشکل اور پیچیدہ سماجی اور جذباتی صورتحال کے علاوہ اپنے پیار محبت کے تکلیف دہ معاملات سے نجات حاصل کرنے کی وجہ سے آپ بہت حد تک اپنے کاروباری معاملات کو نمٹا سکیں گے۔ اس کے علاوہ دیگر معاملات میں بھی آپ کی کامیابی کے واضح امکانات موجود ہیں۔

جدی (Capricon)

آج آپ کے ستارے یہ بتارہے ہیں کہ آج کا دن آپ کے مالی استحکام کا دن ثابت ہوسکتا ہے جس میں آپ کی نئی سرمایہ کاری کی خواہش اور کوشش نہ صرف آپ کے مالی فائدے کا سبب بن سکتی ہے بلکہ کاروباری کامیابی کی بنیاد بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ آج آپ اپنے طویل عرصے سے التواء کا شکار مالی معاملات کو باآسانی نمٹا سکیں گے اور اگر باقی مسائل کی بھرمار ہوئی تو اب تمام مسائل کو سلجھانا بھی آپ کے لئے کوئی بڑی بات ثابت نہ ہوگی۔ آج آپ اپنے ذاتی معاملات کو بھی خاصا بہتر کرسکیں گے۔

حوت (Pisces)

آج آپ کا دن مجموعی طور پر اپنی عمدہ گفتگو کرنے کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کا دن ہے اور اگر کسی قسم کے مذاکرات جاری ہیں یا ممکن ہوسکتے ہیں تو ان سے بھی فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج کسی قسم کے ذاتی دورے کی بھی تیاری ہوسکتی ہے۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔