موٹاپے کے متعلق 5دلچسپ حقائق
فائل فوٹوموٹاپا دنیا بھر کیلئے ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔ یہ مسئلہ صرف آپ کے اچھا دِکھنے کا نہیں بلکہ آپ کی زندگی یا موت کا ہے۔
ہم آپ کو بتاتے ہیں موٹاپے سے متعلق پانچ دلچسپ حقائق جسے جان کر آپ رہ جائیں گے حیران۔
دنیا بھر میں موٹاپے کی زیادہ شرح ترقی یافتہ دنیا میں ملتی ہے۔ امریکا میں ہر تین میں سے ایک فرد موٹا ہے۔
عالمی سطح پر 92کروڑ 50لاکھ لوگ بھوک میں مبتلا ہیں جبکہ ڈیڑھ ارب لوگ موٹاپے کا شکار ہیں۔
امریکا میں موٹاپے کی زیادہ شرح غریب جنوبی ریاستوں میں ہے۔
موٹاپا اور زیادہ وزن ہونا عالمی سطح پر موت کی پانچویں بڑی وجہ ہے۔ ہر سال موٹاپے سے کم از کم 28لاکھ لوگ مرتے ہیں۔
کار حادثہ ہونے کی صورت میں موٹاپے کے سبب حادثے کا شکار ہونے والے شخص کی موت کے امکانات 80فیصد تک ہوتے ہیں۔
List25 بشکریہ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔