احمد شہزاد اور شعیب ملک ٹوئیٹر مکالمہ، گریٹ سے چھا گئے ہوگیا
پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد احمد شہزاد اور شعیب ملک کے درمیان دلچسپ مکالمہ دیکھنے میں آیا۔ جس میں احمد نے شعیب ملک کو پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز اسکور کرنے والے بلے باز ببنے پر انہیں گریٹ کہا تھا۔
اس ٹوئیٹ کے جواب میں شعیب ملک نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جو چٹکلا چھوڑا وہ دراصل پوری پاکستانی قوم کے دل کی آواز تھی پہلے آپ وہ ٹوئیٹ ملاحظہ کریں۔
Thank you bro kabhi mujhe bhi mauqa de apko great bolne ka 😝
— Shoaib Malik (@realshoaibmalik) September 14, 2017
اس ٹوئیٹ کے جواب میں شعیب ملک نے احمد شہزاد کا شکریہ ادا کرنے بعد کہا 'بھائی کبھی ہمیں بھی آپ کو گریٹ بولنے کا موقع دیں'۔ جس کے بعد پوری قوم نے اس بات کی امید لگالی کہ شاید یہ ٹوئیٹ احمد شہزاد کے دل پر لگ گئی ہو اور وہ فیصلہ کن میچ میں کوئی بڑا کارنامہ سرانجام دے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: کبھی ہمیں بھی گریٹ بولنے کا موقع دیں
پھر کیا تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا آغاز ہوا اور توقعات کے مطابق احمد شہزاد نے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا اور ورلڈ الیون کے بولرز کی جم کر درگت بنائی۔ انہوں نے صرف پچپن گیندوں پر آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے نواسی رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ ان کے سامنے ورلڈ الیون کے تمام ہی بولرز بے بس نظر آئے اور کوئی بھی انہیں آؤٹ نہ کرسکا۔
بدقسمتی سے جب وہ اپنے پورے رنگ میں نظر آنے شروع ہوئے تو وائیڈ بال پر رن لینے کی پاداش میں رن آؤٹ ہوگئے۔ اور محض گیارہ رنز کی دوری سے سنچری بنانے سے قاصر رہے۔
تاہم میچ میں پاکستان کے 33 رنز سے فاتح بننے کے بعد جب انہیں میچ کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا تو شعیب ملک سے بھی نہ رہا گیا اور ٹوئیٹ کیا کہ 'چیمپیئن اننگز برو! تسی گریٹ ہی نہیں بلکہ چھا گئے ہو'۔ ان کی ٹوئیٹ ملاحظہ کیجیئے۔
Thanx Shoaib bhai — Ahmad Shahzad (@iamAhmadshahzad) September 15, 2017
بہرحال ہم امید کرتے ہیں یہ ہمارے ہیروز اسی طرح ملک کے لئے اچھی سے اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کو کامیابیوں سے سرشار کراتے رہیں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔