محرم الحرام کا چاند،اس بار کتنی چھٹیاں ہونگی؟

شائع 18 ستمبر 2017 04:58am

moon-sighted-640x384 moon-sighted-640x384

اسلام آباد : ستمبر 29 بروز جمعہ اور ستمبر 30 بروز ہفتے کو ملک بھر میں عام تعطیل ہونے کا امکان ہے ۔

 محرم الحرام 1439 ہجری کا چاند 21ستمبر 2017 کو نظر آنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق محرم الحرام کے چاند کی پیدائش کا وقت 20ستمبر 2017کو 10:30ہو گا، 21ستمبر بمطابق 29ذوالحج 1438ہجری کو اس کے نظر آنے کے اچھے امکانات ہیں۔

چاند نظر آنے کی صورت میں 22ستمبر کو نئے اسلامی سال 1439ہجری کا آغاز ہوگا۔