پروٹین شیک کا استعمال کرنے والے ہوشیار
ہم میں سے اکثر لوگ جم کے دوران اور وزن بڑھانے کیلئے پروٹین شیک کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں یہ آُپ کے جسم کیلئے کتنا نقصاندہ ثابت ہو سکتاہے؟
پروٹین شیک میں موجود مصنوعی اجزاء اسے طاقت کا خزانہ بنانے کے بجائے زہر بنا دیتے ہیں۔
اس میں موجود ری کومبینینٹ بووین گروتھ ہارمون (RBGH) ایک ایسا ہارمون ہے جسے مصنوعی طورپر بنایا جاتا ہے۔ جبکہ گائے کو زیادہ دودھ دینے کیلئے اس کے انجیکشن لگائے جاتے ہیں۔ یہ انسان کے تولیدی نظام اور نظام ہاضمہ کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔
اس میں موجود ایسپرٹیم نامی آرٹیفیشل سویٹنر متلی اور مائگرین کے درد کا باعث بنتا ہے جبکہ اس میں شامل لیکٹوس کی ضرورت سے زائد مقدار جسم کے خلیات کو برباد کردیتی ہے۔
پروٹین شیک میں موجود سوکھا پروٹین حرکت قلب کی بے ترتیبی کے ساتھ آنکھوں اور گردے کے مسائل کا سبب بنتا ہے۔
اس میں آرسینک، کیڈمئیم اور لیڈ جیسی مہلک دھاتوں کو ملایا جاتا ہے۔ جن سے چھٹکارا پانے میں انسانی جسم کو 5 سال تک لگ جاتے ہیں۔
بشکریہ Times Food


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔