آج کا دن کیسا رہے گا؟ 30 اکتوبر 2017
فائل فوٹوحمل(Arise)
آج آپ کے ستارے بتارہے ہیں کہ آج آپ اپنی آمدنی میں اضافے کے لئے مصروفیت کی بناء پر اپنے پیاروں کو نظر انداز کرسکتے ہیں اور آپ کی یہ حرکت باہمی تکرار کا بھی باعث بن سکتی ہے۔ آج شام میں آپ کسی پارٹی میں شرکت کرسکیں گے۔ آج اپنے تعلقات کو بچانے کی کوششیں کریں۔
ثور(Taurus)
آج آپ کے ستارے اس بات کی تجویز دے رہے ہیں کہ آج اپنے اہم فیصلوں کو حتمی شکل دینے اور کاروباری سرگرمیوں کو پس پشت ڈالنے کی بجائے انہیں کل تک ملتوی کردیں۔ اس کے علاوہ اپنے اردگرد خوبصورتی اور حسن کی تلاش میں خود کو ہرگز پریشان مت کریں۔
جوزا (Gemini)
آج چاہے آپ کا مد مقابل کوئی ایک واحد فرد ہو یا کوئی پورا گروہ لیکن آپ میں اپنی قدرتی صلاحیتوں کو استعمال کرنے اور نتائج اخذ کرنے کی خواہش پیدا ہوسکتی ہے لیکن آپ کو اس بات کو یاد رکھنا چاہیئے کہ قبل از وقت یہ سوچ آپ کے لئے نقصان کا بھی باعث بن سکتی ہے۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کے ستارے اس بات کو ظاہر کررہے ہیں کہ آج دوسروں کے ساتھ وقت گزارنے کے مواقع میسر آنے کے باوجود آپ کو اپنی خوبیاں استعمال کرنے میں مشکل پیش آسکے گی۔ اسے حالات میں کسی جوشیلے قسم کے کاروباری منصوبے کا آغاز کرنے سے قطعاً گریز کریں۔
اسد (Leo)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی دہی کررہے ہیں کہ منفی اثرات کے باعث آج آپ کی عملی صلاحیتیں متحرک نہ ہوں گی جس کی وجہ سے اپنے اہداف کا حصول بھی ممکن نہ ہوسکے گا۔ اس کی وجہ سے آپ میں بے چینی اور جوش پیدا ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے اپنے ساتھ کام کرنے والے اور سینیئرز کے ساتھ تکرار بھی ہوسکتی ہے۔
سنبلہ (Virgo)
آج آپ کے ستارے اس بات کا برملا اظہار کررہے ہیں کہ آج آپ جذباتی ہونے کی وجہ سے بہت سے کام ایک ساتھ شروع کرسکتے ہیں تاہم اس میں یہ خطرہ موجود رہے گا کہ شاید کوئی کام بھی مکمل نہ ہو۔ اس کے علاوہ آج دوسروں سے زور زبردستی نہ کریں ورنہ جھگڑے کے لئے تیار ہوجائیں۔
میزان (Libra)
آج آپ کے منصوبے کسی طور قابل ومل اور حقیقت پسندی پر مبنی نہ ہونے کی وجہ سے نامکمل رہ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے سامنے آنے والی مشکلات کا حل اکیلے تلاش کرنا بے حد مشکل ہوگا اس لئے اپنے جیون ساتھی کے ساتھ مل کر ہی ان معاملات کو سلجھانے کی کوشش کریں۔
عقرب (Scorpio)
آج بہت ہی زیادہ حساسیت کی وجہ سے آپ کی سوچیں بے چینی کا سبب بن سکتی ہیں اور یہ س کچھ معمول سے ہٹ کر ہی ہوگا۔ اس کے علاوہ اپنی جسمانی صحت اور طاقت کے بارے میں غلط فہمی کا شکار ہونے سے بچنے کے لئے حقیقت پسندی کو مدنظر رکھیں،
قوس (Sagittarius)
آج آپ کے ستارے اس بات کا اظہار کررہے ہیں کہ آج آپ کی دوسروں کو متاثر کرنے والی خوبی فی الوقت آپ کے لئے اس حد تک متحرک نہ ہوگی کہ جتنی آپ توقع کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنا جذباتی غبار نکالنے میں جلدی نہ کریں اور اپنے جھگڑالو موڈ سے جان چھڑانے کی کوشش کریں۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کو اپنے مالی حالات کی بہتری، اپنے اندر پیدا ہونے والی جذباتی کیفیات کی لہر اور طویل المدتی منصوبہ بندی کے بارے میں بہت زیادہ سنجیدگی اور گہرائی سے سوچنا ہوگا کیونکہ آپ کو اپنے اہداف کے حصول میں ہر حال میں کامیابی درکار ہوگی۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کے ستارے اس بات کی نوید سنا رہے ہیں کہ آج آپ اپنے مفادات کا خیال رکھتے ہوئے اپنے کئی منصوبوں کی تکمیل میں مصروف ہوسکیں گے اور اپنی ذاتی مصروفیات کو بھی احسن طریقے سے پورا کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنے پیاروں سے کسی قسم کی بحث و تکرار میں مبتلا نہ ہوں۔
حوت (Pisces)
آج دوسروں کے بارے میں تنقیدی نقطئہ نگاہ سے تبصرے کرنا آپ کا محبوب مشغلہ ہوسکتا ہے جس سے ان کے بارے میں بہت سی باتیں سامنے آسکیں گی۔ اس کے علاوہ آج آپ کسی نئی ملازمت کی تلاش میں سرگرداں ہوسکتے ہیں جس سے مالی استحکام حاصل کرنے میں کامیابی ہوسکتی ہے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔