آج کا دن کیسا رہے گا؟ 23 جنوری 2018

شائع 23 جنوری 2018 05:19am

Today1

حمل(Mar21-April19)
آج کسی لین دین کے معاملے پر پرانے گھر یا کاروباری جگہ پر موجود افراد کے ساتھ لڑائی یا تلخی ہوسکتی ہے۔ آپ کے لئے بہتر یہ ہے کہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور اپنے خیالات کو منتشر ہونے سے بچانے کی پوری کوشش کریں۔ اگر ذاتی مشکلات میں کمی چاہتے ہیں تو بے آرامی سے گریز کریں۔

ثور(April20-May20)

آج پچھلے کئی دنوں کی سختی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے لئے اپنی صحت کو سنبھالنا اور اپنے مشکل اہداف مکمل کرنے میں دشواری ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کافی عرصہ بعد ملاقات کرنے والے افراد کی وجہ سے آپ کو بہت سی نئی اور دلچسپ خبریں مل سکتی ہیں۔

جوزا (May21-June21)

آج آپ کو تنہائی کی تلاش ہوگی جس کی وجہ سے آپ دوسروں سے ذرا کٹ جائیں گے۔ آپ کا مزاج چاہے کتنا بھی برا کیوں نہ ہو آپ کو ہر حال میں اپنی شریک حیات کی خبر گیری کرنی ہوگی۔ اس کے علاوہ آپ کا کوئی قریبی ساتھی آپ کے کاروبار کی ترقی کے لئے بہت سے کارآمد گُر سکھا سکے گا۔

 سرطان (June22-July22)

آج آپ کسی بھی طرح کی نئی سرمایہ کاری کرنے سے گریز کریں اور اپنے ذاتی مشاغل سے لطف اندوز ہونے سے پرہیز کریں۔ ان حالات میں بہت زیادہ دیر تک کام کرنے سے بچیں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کی صحت پر اثر پڑے گا اور بہت سے مسائل پیدا ہوجائیں گے۔

 اسد (July23-Aug22)

آج آپ کی مزاجی کیفیت بہتر نہ ہونے کی بناء پر آپ کا رویہ اپنی شریک حیات کے ساتھ بہتر نہ ہوگا اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کسی ذیاتی کے مرتکب بھی ہوجائیں۔ آج کسی بھی قسم کی سرگرمیاں جاری رکھنے اور نئی سرگرمیوں کا آغاز کرنے سے بالکل گریز کریں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج اگر آپ نے کاروباری دورہ طے کر رکھا ہے تو اسے کسی طرح ملتوی کرنے کی کوشش کریں کیونکہ آپ کی دوری کے احساس سے آپ کی شریک حیات کو بہت زیادہ تکلیف ہوسکتی ہے یا اس کا کوئی پروگرام ڈسٹرب ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اپنے جذبات پر قابو پانے کے لئے جو کرنا پڑے ضرور کریں۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج آپ کے لئے مصروفیت یا پریشانی کی نئی سرگرمی اس وقت سامنے آسکتی ہے جب آپ کے اہل خانہ میں سے کسی نو عمر فرد کی صحت کا مسئلہ پیدا ہوگا، ممکنہ طور پر یہ آپ کے بچوں میں سے بھی ہوسکتا ہے۔ لیکن آپ کو ہر حال میں پر سکون رہنا ہوگا تاکہ اس صورتحال پر قابو پاسکیں۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج اگر آپ نے احتیاط نہ کی تو سمجھ لیں کہ آپ کے اپنے شریک حیات کے ساتھ جھگڑا ہوسکتا ہے۔ آپ کو ہر حال میں کوشش کرنی ہوگی کہ آپ کی محبت بھری زندگی کسی طور متاثر نہ ہو۔ اپنے کاروبار یا ملازمت کی جگہ کوئی ایسا کام نہ کریں جس کی وجہ سے آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ کو اپنی گھریلو سرگرمیوں کو مکمل کرنے کا موقع مل سکے گا جبکہ گھر کی صفائی ستھرائی، گھر کی مرمت یا فرنیچر کی دیکھ بھال کے بارے میں بھی بہت زیادہ متحرک رہ سکیں گے۔ موجودہ حالات میں منفی سوچوں کی وجہ سے آپ پر غصہ طاری ہوجائے تو اس میں حیرانی کی کوئی بات نہیں بس خود پر کنٹرول کریں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کو اپنے معاملات کی انجام دہی میں انتہائی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اگر کسی بھی طرح کا کوئی اختلافی مسئلہ سامنے آجائے تو اس پر زیادہ بحث و مباحثہ کرنے سے گریز کرنا ہوگا ورنہ تلخی پیدا ہونے میں زیادہ دیر نہ لگے گی۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کو خود سے بڑے اور تجربے کار افراد سے پیدا ہونے والے تنازعے سے بچانا ہوگا۔ آپ کے لئے بہت آسان ہے کہ چند نرم و شیریں الفاظ کی ادائیگی کرکے سارے معاملے کو حل کرلیں۔ لیکن اس بات کو اپنے ذہن سے ہرگز نہ نکلنے دیں کہ آج الفاظ کے چناؤ میں خاص احتیاط کرنی ہوگی۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنی عزت بڑھانے کے لئے آپ کو اپنے انداز و اطوار میں جدت پیدا کرنی ہوگی۔ اس کے علاوہ کسی بڑے یا سینیئر رشتہ دار کی نصیحتیں آپ کے لئے بہت کار آمد ثابت ہوسکیں گی۔ اس کے علاوہ آج اپنے پیاروں کے ساتھ کسی بھی قسم کی بحث و تکرار میں ملوث نہ ہوں ورنہ مشکلات میں پھنس سکتے ہیں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔