آج کا دن کیسا رہے گا؟ 12 جون 2018

شائع 12 جون 2018 05:38am

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج آپ کو اپنے گھر والوں کی ضروریات پوری کرنے اور اپنی گھریلو ذمہ داریوں کی انجام دہی میں مکمل توجہ مبذول کرنا ہوگی۔ خود کو زیادہ پریشان نہ کریں بلکہ آرام کرکے پرسکون ہوجائیں۔ اس کے علاوہ آج اپنے فرائض کو پہچان کر ہی خود کو آگے لے جانے کی کوشش کریں۔

ثور (April20-May20)

آج اگر آپ نے غلطی کا احساس نہ کیا اور غلط فہمی دور کرنے کی کوشش نہ کی تو آپ کی شراکت داری ٹوٹ بھی سکتی ہے۔ شام میں اپنے کسی قریبی دوست سے ملاقات کی وجہ سے آپ کا موڈ بحال ہوسکے گا جبکہ آپ کو اپنے معاملات نمٹانے میں بھی آسانی ہوجائے گی۔

  (May21-June21) جوزا

آج اپنے حالات میں پیدا ہونے والی نئی صورتحال سے بچاؤ کے لئے آپ کو اپنی جذباتیت پر قابو رکھنا ہوگا۔ اپنے شروع کئے گئے کاموں کے انجام سے مت ڈریں بلکہ اللہ پر بھروسہ کرکے اپنے معاملات کو نمٹانے کی کوشش کریں اور کام مکمل ہوجانے کے بعد آرام ضرور کریں۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ کو اپنے کسی عزیز یا قریبی شخص کی جانب سے کوئی غیرمتوقع اور ناگوار خبر سنائی جاسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کا دل برا ہوسکتا ہے جبکہ اس فرد کی مدد کرنا بھی آپ پر واجب ہوگا۔ آج کسی کاروباری دورے کے امکانات واضح ہوسکتے ہیں لیکن ایسے وقت میں پیسے کی کمی آڑے آسکتی ہے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ کو اپنے امور کی انجام دہی کے دوران تھکاوٹ کا احساس ہوسکتا ہے جس کا بظاہر حل تو آرام کرکے خود کو پرسکون کرنا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اپنی قوت ایمانی کو متحرک کرکے اس سارے معاملے کو اپنی مرضی کے مطابق حل کرسکتے ہیں جبکہ خوشی کا احساس ہی اصل خوشی ہوتی ہے۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج کا دن آپ کے لئے احتیاطی تدابیر سے کام لینے کا ہوسکتا ہے جس میں سب سے پہلے اپنے قیمتی سامان اور اس کے علاوہ اپنے ضروری کاغذات کی نگہداشت کرنا بہت ضروری ہوگا کیونکہ ممکنہ طور پر آپ کا نقصان ہوسکتا ہے۔ کسی کاروباری سرگرمی کو شروع کرنے کی وجہ سے اپنی ذات کے لئے وقت نکالنا کافی مشکل ہوگا۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج اپنے طے شدہ شیڈول کو اپنانے میں مشکل پیش آسکتی ہے جبکہ ایسے حالات میں کسی قسم کے ہلے گلے کی کوئی گنجائش ہی نہ رہے گی۔ آج کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا آپ کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ آج آپ کو کسی دوست کی جانب سے خاصی معقول رقم ارصال کی جاسکتی ہے۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج اپنے کسی ایسے کام کو مکمل کرنے کی کوشش کریں گے جسے بہت عرصہ قبل آپ نے شروع کیا تھا۔ آج آپ کسی نئے کام کو شروع کرنے کی کوشش بھی کرسکیں گےجس کی کامیابی سے آپ کی ساکھ اور عزت میں بہتری آسکے گی لیکن اپنے آرام کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے آپ کو پریشانی ہوسکتی ہے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج اپنے کسی کاروباری سودے میں ہونے والی ناکامی کی وجہ سے آپ کا موڈ خراب ہوسکتا ہے بلکہ خود پر غصہ بھی آسکتا ہے۔ لیکن محتاط رہیں اور یہ سب کچھ اپنے گھر والوں پر لادنے کی کوشش نہ کریں بلکہ اس کے بجائے اپنی ناکامی کی وجہ تلاش کرنے کی کوشش کریں۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج اپنے معمولات میں بہتری لانے اور ہر بات کا نتیجہ حاصل کرنے کی کوششوں میں کامیابی مل سکے گی جبکہ اگر آپ کو کسی دوست سے ملنے کے لئے جانا ہو تو پہلے اس بات کی تصدیق کرلیں کہ وہ موجود بھی ہیں یا نہیں؟ اگر جواب ہاں میں ملے تو ضرور اس پر عمل کریں۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج صبح سے ہی آپ بہت سے معاملات میں تذبذب کا شکار ہوں گے جس کی وجہ سے کوئی بھی مستحکم فیصلہ کرنا آپ کے لئے ممکن نہ ہوسکے گا اور شاید اسی وجہ سے آپ کو کاروباری کامیابی کے لئے تھوڑا مزید انتظار کرنا پڑے۔ آپ کو سہ پہر کسی منافع بخش کاروبار میں شمولیت کی پیشکش ہوسکتی ہے۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ ذہنی الجھاؤ کی وجہ سے بہت سے اہم معاملات کو نظر انداز کرسکتے ہیں جبکہ کسی بھی قسم کی نئی سرگرمی کا آغاز آپ کے لئے مالی نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ آج کسی کاروباری سرگرمی یا دورے سے گریز کریں کیونکہ ایسے معاملات میں  آپ کو حادثے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔