جوؤں سے نجات حاصل کرنیکا زبردست علاج
سر کی جوئیں شرمندگی کا باعث بنتی ہیں سر میں جوؤں کی موجودگی کئی طرح کی وجوہات کی وجہ سے ہو سکتی ہیں ان میں غیر معیاری شیمپو کا استعمال ، گیلے بالوں کو ڈھانپ لینا ،سر کی اچھی طرح صفائی نہ کرنا ،کسی کا اسکارف ، تکیہ یا کنگھا استعمال کرنا شامل ہے اور اس مسئلے کے حل کے لئے کافی لوگ اینٹی لائس شیمپو کا استعمال کرتے ہیں مگر اس سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے تو اس کا آسان سا علاج ہے جس سے ہمیشہ کے لئے جوئیں ختم ہوجائیگی ۔
اجزاء
نیم کے پتوں کا رس 3 کھانے کے چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ
استعمال کا طریقہ
ایک پیالی میں نمک اور نیم کے پتوں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اس کے بعد نیم کے پتوں کو اچھی طرح پیس کر اس کا رس نکال لیں اور اب اس مکسچر کو بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیں اور 30 منٹ تک لگا رہنے دیں اور 30 منٹ بعد بال دھولیں اگر چاہیں تو شیمپو بھی کر سکتے ہیں۔اسے ہقتے میں ایک دفعہ استعمال کرنا ہے ایک دفعہ کے استعمال سے ہی جوئیں مر جائینگی ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔