آرمی ایکٹ میں ترمیم ، قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ طلب
فائل فوٹواسلام آباد:آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی دفاع کا 3جنوری کا اجلاس کالعدم قرار دے دیا گیا،جس کے باعث قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ طلب کر لیا گیا۔
آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل منظور کرنے والاقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا3جنوری کو ہونے والااجلاس کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق سکریٹری قومی اسمبلی نے قواعد و ضوابط کے حوالے سے 3جنوری کے اجلاس پر اعتراضات اٹھائے تھے،چیئرمین کمیٹی امجد نیازی کی غیر موجودگی پر جمیل احمد خان نے اجلاس کی صدارت کی تھی۔
تاہم جمیل احمد خان کو قواعد کے تحت عبوری چیئرمین نہیں بنایا گیا تھا،3جنوری کے اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اراکین بھی شریک ہوئے تھے مگر انہیں آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر ووٹ کا حق نہیں دیا گیا۔
قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹی کا نیا اجلاس پیر کو دوبارہ طلب کرلیا گیا ، کل بلائے گے اجلاس کا نوٹیفکیشن اور ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔
اجلاس میں آرمی ، ایئرفورس اور نیوی ایکٹ میں ترمیمی بل پر غور اور اس کی منظوری کمیٹی کے ایجنڈا میں شامل ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔