خیبرپختونخوا نارکوٹکس ایکٹ 2019 پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج
فائل فوٹوپشاور:خیبرپختونخوانارکوٹکس ایکٹ 2019کوپشاورہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔
خیبرپختونخوا حکومت نے وکلاء کی ہڑتال پر کان نہ دھڑے تو وکیل پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئے، نارکوٹکس ایکٹ کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ دائرکردی گئی۔
رٹ میں مؤقف اختیارکیاگیا ہےکہ حکومت نے نارکوٹکس ایکٹ1997کوختم کیااورنئےایکٹ میں لوئرکورٹس سےضمانت کااختیارلیاگیاجبکہ نئےایکٹ میں ضمانت کے لیے کوئی طریقہ کاربھی نہیں،جوجلد انصاف فراہمی کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ نئےقانون کوغیرآئینی قرارکرٹرائل کورٹس کےججزکو ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کاحکم دیاجائے،خیبرپختونخواکےوکلاءگزشتہ ہفتےسے نارکوٹکس ایکٹ اورضابطہ دیوانی میں ترامیم کے خلاف ایک ہڑتال پرہیں ۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔