چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

اپ ڈیٹ 13 جنوری 2020 09:48am
فائل فوٹو

اسلام آباد:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفیر محمود عباسی سے ملاقات کی جس میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا،نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر  ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے  جنرل ندیم رضا کا استقبال کیا۔

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کوگارڈ آف آنر پیش کیا۔

 ترجمان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے سربراہ پاک بحریہ  سے ملاقات کی،جس میں پیشہ وارانہ امور اورخطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیول چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ مسلح افواج کے مشترکہ شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

 ترجمان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو نیول ہیڈ کوارٹرز میں مختلف آپریشنل امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔

جنرل ندیم رضا نے خطے میں سمندری تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور کارکردگی کو سراہا۔