'رواں مالی سال 24ارب ڈالرزمالیت کاترسیلات زرکاہدف حاصل کرلیا جائیگا'

شائع 13 جنوری 2020 05:28pm

وزارت خزانہ نےکہاہےکہ رواں مالی سال کےلئے 24ارب ڈالر مالیت کاترسیلات زرکاہدف حاصل کرلیا جائے گا۔ترسیلات زر پراٹھنے والے اخراجات واپس کئے جائیں گے۔

وزارت خزانہ کی جانب سےجاری اعلامئےکےمطابق پہلے چھ ماہ میں11ارب ڈالرزسےزائدکی رقم پاکستان بھیجی گئی ہے۔ جبکہ مالی سال کےدوسری ششماہی میں رمضان اورعیدالفطر کےتہوارکی وجہ سےترسیلات زر کی آمدمیں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔جس کےبعد24ارب ڈالرکی ترسیلات زرکاہدف آسانی سےعبورہوجائے کا امکان ہے۔

اعلامئےکےمطابق بیرون ملک پاکستانیوں نےدسمبر2019ء میں 2.097 ارب ڈالرز کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائیں جو نومبر میں ایک ارب 82کروڑ ڈالر تھی۔

اعلامئے کے مطابق پاکستانی کے خلیجی ریاستوں کے ساتھ تعلقات میں نمایاں بہتری سے وہاں کے کاروباری طبقےکاپاکستانی افرادی قوت پراعتمادبڑھاہےجس کی وجہ سےان ممالک میں پاکستانی افرادی قوت کی مانگ اور کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کےمطابق گزشتہ ماہ سےبیرون ملک سےایک سوڈالر سے دو سو ڈالر تک ترسیلات زر پاکستان بھجوانےپراٹھنےوالے 10سعودی ریال کے برابر کی رقم واپس کی جائے گی۔اسی طرح دو سو ڈالر سے زائد ترسیلات زر پاکستان بھجوانے پر20سعودی ریال کےبرابر اٹھنےوالےاخراجات کی واپسی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ترسیلات زرمیں اضافہ کےلئےحکومتی اقدامات بالخصوص ٹی ٹی چارجزاسکیم کےتحت ترسیلات وطن بھجوانے پراٹھنےوالےاخراجات کی واپسی،ادائیگیوں کےنظام میں خاطرخواہ بہتری،سعودی عرب کیجانب سے پاکستانیوں کےلئے ویزا میں نرمی کے فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔

افرادی قوت کی بیرون ملک کھپت میں گزشتہ سال جنوری دسمبر کی3لاکھ82ہزار کی تعداد کی نسبت اس سال6لاکھ25ہزار تک اضافہ سے ترسیلات زر میں مزید اضافہ ہوگا۔