کشمیر،گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان

اپ ڈیٹ 16 جنوری 2020 10:39am
فائل فوٹو

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ،شمالی علاقہ جات میں شدید سرد ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی اور بالائی علاقوں میں سخت ٹھنڈ کا راج برقرار ہے،سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  بگروٹ منفی 11، استور، چترال، پارا چنار منفی 10،  کوئٹہ منفی 9، اسکردو منفی 7، گلگت ، دیر منفی6، راولاکوٹ، مالم جبہ منفی 4 رہا۔

 موسم کا حال سنانے والوں کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہےجبکہ  پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں رات کے وقت دھند پڑے گی۔