مریم اورنگزیب نےفیصل واوڈا سے استعفے کا مطالبہ کر دیا
فائل فوٹولاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نےپاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی شو میں نامناسب حرکت کرنے پر فیصل واوڈا سے استعفیٰ مانگ لیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کی اس حرکت پر پوری کابینہ کو شرم آنی چاہیئے، ان جیسے لوگوں کا کابینہ اور پارلیمنٹ میں ہونا ملک کی بد قسمتی ہے، واقعے کو 24گھنٹے گزر گئے ہیں لیکن ابھی تک فیصل واوڈا کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ فیصل واووڈا نے وزیر اعظم کے کہنے پر وہ نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں جوتا میز پر رکھنے کی حرکت کی۔
ترجمان ن لیگ نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا کے ذریعےٹاک شو اور اینکر پر پابندی لگانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،16ماہ سے پیمرا کو استعمال کر کے اپنی نالائقی اور نااہلی چھپانے کے لیے میڈیا کی آواز بند کی ہوئی ہے جو جمہوریت کے خلاف ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کے دباؤ پر ابھی تک فیصل واوڈا کی بے نامی جائیداد پر نیب نے کوئی ایکشن لیا نہ ہی ایسٹ ریکوری یونٹ اور ایف آئی اے نے کوئی کارروائی کی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔