پاک فوج میں اہم عہدوں پر تقرروتبادلے، بابرافتخار ڈی جی آئی ایس پی آرتعینات

پاک فوج میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کردیے گئے۔میجرجنرل بابرافتخار بطورڈی جی آئی ایس پی آرتعینات کردیا گیا۔تین سال تک ڈی جی آئی ایس پی آرکی ذمہ داریاں نبھانے کے بعد میجرجنرل آصف غفورکوجی اوسی اوکاڑہ تعینات کردیا گیا۔
آئی ایس پی آرنے میجرجنرل آصف غفورکے تبادلے اورمیجرجنرل بابرافتخارکوترجمان پاک فوج تعینات کرنے کی تصدیق کردی ۔
نئے ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابرافتخار نے مارچ 1990 میں پا ک فوج کے 6 لانسرز میں شمولیت اختیار کی۔
میجرجنرل بابر افتخارکمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے گریجویٹ ہیں ۔وہ این ڈی یو اسلام آباد اوررائل کمانڈ کالج اردن کے فارغ التحصیل ہیں ۔
میجر جنرل بابرافتخاراہم عہدوں پرفرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔انہوں نے شمالی وزیرستان میں بھی فرائض سر انجام دیے ۔
پاک فوج کے ترجمان کی حیثیت سے اپنے آخری پیغام میں میجرجنرل آصف غفورنے سب کا خصوصاً میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کی محبت اورحمایت کے جواب میں میرے پاس الفاظ نہیں ہیں ۔
میجر جنرل آصف غفورکودسمبر 2016 میں ڈی جی آئی ایس پی آرتعینات کیا گیا تھا ۔
میجرجنرل آصف غفور نے 9 ستمبر 1988 کو 87 میڈیم آرٹلری رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔وہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ،کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج بانڈنگ (انڈونیشیا) اوراین ڈی یواسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔
میجرجنرل آصف غفورنے اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ماسٹرڈگری حاصل کی ہے۔میجر جنرل آصف غفور 2008 میں باجوڑمیں کارروائیوں کےلئے سی او اے ایس تعریفی کارڈ کے وصول کنندہ بھی ہیں۔
Alhamdulillah.
Thanks to everyone I have remained associated with during the tenure. My very special thanks to Media all across. Can’t thank enough fellow Pakistanis for their love and support.
Best wishes to new DG ISPR for his success.#PakArmedForcesZindabad#PakistanZindabad— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 16, 2020


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔