وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح  کا اجلاس، یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ

شائع 16 جنوری 2020 02:52pm
فائل فوٹو

مقبوضہ کمشیرکی صورتحال پر وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح  کا اجلاس ہواجس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا۔کشمیریوں کو حق خودارادیت تک سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید، فردوس عاشق اعوان اوردیگرنے شرکت کی۔

شرکاء کی بی جے پی حکومت کی سخت بیان بازی اور جارحانہ اقدامات کی مذمت کی گئی۔ جبکہ 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیر بھرپورانداز میں منانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنے تک سیاسی سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ 165 دن سے زیادہ عرصہ تک 80 لاکھ معصوم کشمیریوں کا لاک ڈاؤن کیا گیا اور 9 لاکھ بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں۔آر ایس ایس سے متاثر ہو کر بی جے پی حکومت مسلمانوں اورکشمیرمخالف مائنڈ سیٹ کے ساتھ امن و استحکام کےلئے مسائل پیدا کرنے کی ذمہ دار ہے ۔

شرکاء نے سلامتی کونسل میں جموں کشمیر پر غور کرنے کا خیرمقدم کیا۔