نوازشریف،مریم صفدر کےخلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت ملتوی
فائل فوٹولاہور :احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف،مریم صفدر اور یوسف عباس کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت 31جنوری تک ملتوی کردی۔
چوہدری شوگر ملز کیس میں یوسف عباس کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد کیمپ جیل سے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔
نوازشریف کے وکیل امجد پرویز نے میڈیکل رپورٹ جمع کرواتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ نوازشریف کو دل کا عارضہ لاحق ہے،جس کے ساتھ اب مزید کئی امراض بھی لاحق ہوگئے ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ریفرنس کب تک آ جائے گا،جس پرنیب کے وکیل نے جواب دیا کہ ریفرنس جلد دائر کردیا جائے گا۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ 5ماہ ہو گئے ملزمان کو جوڈیشل ہوئےمگر ریفرنس دائر نہیں ہوسکا ہے۔
جس پر نوازشریف کےوکیل نے عدالت کو بتایا کہ نوازشریف کی رپورٹس ہائیکورٹ میں جمع کروا دی ہیں،عدالت 20جنوری کو اس حوالے سے سماعت کرئے گی۔
عدالت نے یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31جنوری تک ملتوی کردی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔