فواد چوہدری پنجاب حکومت کی کارکردگی پر برس پڑے
فائل فوٹواسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ڈلیور نہیں کرپا رہا،پنجاب کی وجہ سے مرکز کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پارٹی کودباؤ کا بھی سامنا ہے۔
تحریک انصاف کی کورکمیٹی اجلاس میں وفاقی وزیرفواد چوہدری پنجاب حکومت پربرس پڑےکہاکہ پنجاب صحیح طور پر ڈلیور نہیں کرپارہا، جس کے باعث تحریک انصاف کو مجموعی طور پر دباؤ کا سامنا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں نہ سیاسی حصہ ڈلیورکر رہا ہے اور نہ ہی انتظامیہ توقعات پر پورا اتر رہی ہے، پنجاب کے ڈلیور نہ کرنے سے عوامی سیاسی محاذ پر پی ٹی آئی کی کارکردگی پر تنقید ہو رہی ہے اور مرکز کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کور کمیٹی اجلاس میں انکشاف کیا کہ پنجاب کا 350 ارب کا ترقیاتی بجٹ ہے جس میں سے صرف 77ارب روپے ریلیز ہوئے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار حکومت اضلاع کو صوبائی فنانس ایوارڈ بھی نہیں دے رہی، صوبائی سطح پر کچھ ہو رہا ہے نہ اضلاع کو فنڈز منتقل ہو رہے ہیں۔
فواد چوہدری کی نشاندہی کے بعد وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کو صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کے اجرا کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر صوبائی ایوارڈ کر کے اضلاع کو فنڈز منتقل کیے۔
دوسری جانب فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسئلہ پنجاب حکومت کا نہیں وسائل کی تقسیم کا ہے، وزرائے اعلیٰ کےپاس صوابدیدی فنڈ ہونا آرٹیکل اے 140 کی خلاف ورزی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فارمولے کے تحت جیسے وفاق صوبوں میں فنڈز تقسیم کرتا ہے اسی طرح صوبائی سطح پر اضلاع میں فنڈز تقسیم ہونے چاہئیں، وزرائے اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں یہ عوامی مفاد کے خلاف ہے۔
مسئلہ پنجاب حکومت کا نہیں وسائل کی تقسیم کا ہے، وزرائے اعلیٰ کےپاس صوابدیدی فنڈ آرٹیکل 140-A کی خلاف ورزی ہے جیسے فارمولے کے تحت فنڈز وفاق صوبوں میں تقسیم کرتا ہے اسی طرح صوبائ سطح پر اضلاع میں فنڈز تقسیم ہونے چاہئیں۔ وزرائے اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں یہ عوامی مفاد کیخلاف ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 17, 2020
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔