پنجاب کی56کمپنیوں میں سے ایک کمپنی بھی نہیں بچے گی،چیف جسٹس
فائل فوٹواسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب کی56کمپنیوں میں سے اب ایک کمپنی بھی نہیں بچے گی،ان کمپنیوں کے سب لوگ اب گھر جائیں گے۔
چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے ڈپٹی جنرل منیجرلاہورٹرانسپورٹ کمپنی کی نوکری پر بحالی کی درخواست پر سماعت کی۔
درخوست گزار نے مؤقف اپنا یا کہ مؤکل کو رولز کے برخلاف لاہورٹرانسپورٹ کمپنی لمیٹڈ نکال گیا ،جس پر جسٹس اعجازلاحسن نے کہا کہ درخواست گزارجس عہدے پرکام کررہے تھا وہ ختم ہوگیا اب صرف مالی نقصانات کا تقاضا کرسکتا ہے ۔
درخواست گزارنے کہاکہ پنجاب حکومت کی بنائی ہوئی 56 کمپنیوں میں سے ایک لاہورٹرانسپورٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ ہے ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اب یہ کمپنیاں ختم ہوجائیں گی، ان کمپنیوں کے سب لوگ گھرجائیں گے،پنجاب کی56کمپنیوں میں سے اب ایک کمپنی بھی نہیں بچے گی۔
درخواست گزار نے جذباتی ہوتے ہوئے کہاکہ کوئی کرپشن یا چوری نہیں کی ،جس پر جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ عدالت میں جذباتی باتوں کا کوئی فائدہ نہیں کوئی اور کام ڈھونڈ لیں۔
لزار احمد پشن یا چوری نہیں کی ، عدالت نے محمد حنیف کی نوکری پر بحالی کی درخواست خارج کرتے ہوئے کیس لاہورٹرانسپورٹ کمپنی کی ذیلی کمیٹی کو دوبارہ دیکھنے کی ہدایت کردی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔