ملک میں آٹے کا بحران:3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری

اپ ڈیٹ 20 جنوری 2020 11:27am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی اقتصادی رابطہ کمیٹی نےملک میں آٹے کے بحران کے پیش نظر 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوردے دی،گندم 31 مارچ تک درآمد کی جاسکے گی۔

مشیرخزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا،جس میں ملک میں جاری آٹے کےبحران پر  تبادلہ خیال ہوا۔

اجلاس میں آٹے کے بحران کا جائزہ لینے کے بعد 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی،یہ 3لاکھ ٹن گندم 31 مارچ تک درآمد کی جاسکے گی جبکہ درآمدی گندم کی پہلی کھیپ 15 فروری تک آنے کا امکان ہے۔

ای سی سی نے پنجاب اور پاسکو  کو اپنے ذخائر سے گندم جاری کرنے کی ہدایت کی، ملک میں آٹے کی کمی دور کرنے کے لیے گندم جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب اور پاسکو کے ذخائر میں 41لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔