روشن سندھ پروگرام  کیس:شرجیل انعام میمن کے وارنٹ گرفتاری جاری

اپ ڈیٹ 20 جنوری 2020 11:26am
فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب)نے روشن سندھ پروگرام  کیس میں سندھ کے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

روشن سندھ پروگرام کرپشن کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس فیاض احمد  نے کی۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اس کیس میں نوٹس ڈویژن بینچ نمبر ایک نے جاری کیے تھے، بہتر ہو گا یہ کیس اُسی بینچ میں سنا جائے۔

عدالت نے شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 22 جنوری تک توسیع  کرتے ہوئے کہا کہ اسی دن کیس چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نمبر ایک میں مقرر کیا جائے۔

دوسری جانب ذررائع کا کہنا ہے کہ نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنماءشرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔نیب نے روشن سندھ پروگرام میں وارنٹ جاری کیے۔