مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر 64 پارلیمنٹرین کی رکنیت بحال
فائل فوٹواسلام آباد:الیکشن کمیشن نےمالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر 64 پارلیمنٹرین کی رکنیت بحال کر دی جبکہ 254 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت تاحال معطل ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر قومی اسمبلی کے 25، پنجاب اسمبلی کے 24 اور سندھ اسمبلی کے 10 اراکین کی رکنیت بحال کی گئی جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 4 اور بلوچستان اسمبلی کے 1 رکن کی رکنیت بحال کی گئی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانےپرممبران کی رکنیت بحال کی گئی۔
وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری ،وزیرمذہبی امورنور الحق قادری، طارق بشیر چیمہ ، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، وزیر مملکت زرتاج گل اور فرخ حبیب کی رکنیت بھی بحال کر دی گئی۔
الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 254 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت تاحال معطل ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔