بہاولنگر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین دہشتگرد گرفتار

اپ ڈیٹ 20 جنوری 2020 05:39pm
فائل فوتو

 سی ٹی ڈی نے بہاولنگر میں کارروائی کر کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار افراد سے ڈیڑھ کلو بارودی مواد اور 7 ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کر لیے گئے۔

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے بہاولنگر میں آپریشن کرتے ہوئےہارون آباد بائی پاس کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں عمران، عابد سہیل اور محمد رضا شامل ہیں۔

تینوں دہشتگروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ بہاولنگر میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے تقریباً ڈیڑھ کلو بارودی مواد اور 7 ڈیٹو نیٹرز بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ گرفتار دہشتگردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔