سندھ حکومت نے سندھ میں گندم کی قلت کو مستر د کردیا

شائع 20 جنوری 2020 01:49pm

سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی کہتے ہین کے آٹے کے بحران سے لوگ پریشان ہیں وفاقی وزراء نے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔سندھ حکومت کوذمہ دارٹہرایا ٹرانسپورٹر کی ہڑتال کا مسئلہ تھا۔سندھ میں جلد بحران ختم کریں گے۔

سندھ حکومت نے سندھ میں گندم کی قلت کو  مستر د کردیا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ 10دن تک ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال رہی اب گندم پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔

سعید غنی نے کہا کے سندھ میں اگرہم ذمہ دارہیں تو باقی صوبوں میں وہ ذمہ دارہیں۔

انہوں نے  پنجاب میں آٹے کا بحران بدانتظامی اور نالائقی کی وجہ قرار دیا اور ساتھ ہی شیخ رشید کو بھی کھری کھری سنادی۔

آئی جی سندھ سے متعلق سعید غنی بولے کے آئی جی سندھ کے مسئلے پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔

 سعید غنی نے صدر مملکت پر تنقید کرتے ہوئے بولے لے صدرمملکت کو آٹے کے بحران کا پتہ نہیں صدرمملکت کا کام اسپتالوں کے دورے کرنا نہیں۔