'ایشیاءبین الاقوامی سطح پر خصوصی اہمیت اختیار کر چکا ہے'
فائل فوٹووزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تیزی سے بدلتے منظر نامے میں،ایشیاء بین الاقوامی سطح پر خصوصی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔نئے منظر نامے میں پاکستان کےلئےنئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ایک متحرک خارجہ پالیسی کو اپنا کر ہم ان مواقعوں سے استفادہ کر سکتے ہیں اور چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
وزارتِ خارجہ میں 39ویں اسپیشلائزڈ ڈپلومیٹک کورس کی گریجویشن تقریب ہوئی جس سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کورس کے شرکا کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ لاہور،سیالکوٹ،کراچی کوئٹہ اورگوادر لے جایا گیا اور پاکستان کےاہم سیاحتی اور ثقافتی مقامات سے متعارف کروایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سفارت کار اس بدلتی صورتحال میں پاکستان کو آگے لے جانے میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ علاقائی سطح پر بہت زیادہ تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پرامن اور متحرک اقتصادی ہمسائیگی کے اصول کو آگے لے کر چلنا ہے۔ہمیں تجارت، توانائی اور کمیونیکیشن کے فروغ سے اپنی اقتصادی استعداد کو خطے میں مستحکم بنانا ہے،چنانچہ روائیتی سفارت کاری کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھانے کےلئے تحرک کرنا ہو گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔