پاکستان کی چین کے لیے پروازیں بحال، 101 مسافراسلام آباد پہنچ گئے

اپ ڈیٹ 03 فروری 2020 11:26am
فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان کی چین کے لیے پروازیں بحال ہوگئیں، 40 طلبہ سمیت101 مسافراسلام آباد پہنچ گئے ،ایئرپورٹ پراسکریننگ کا عمل کیا گیا ۔

پاکستان اورچین کے درمیان فضائی آپریشن آج سے بحال ہوگیا،جس کے بعد چین سے101پاکستانی وطن پہنچ گئے۔

 اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے والے61 مسافرارمچی سے آئے جبکہ40 طلبہ رات گئے براستہ دوحا سے اسلام آباد پہنچے ۔

 چین سے پہنچنے والے مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ، ایئرپورٹ پر معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے مسافروں کا استقبال کیا ، اسکریننگ کے بعد تمام مسافروں ایئرپورٹ سے گھروں کوروانہ ہوگئے ۔

 چین کے ساتھ براہ راست فضائی آپریشن بھی شروع ہوگیا ہے ،کورونا وائرس کے باعث چین کے لیے فضائی آپریشن 29 جنوری کو عارضی طورپرمعطل کیا تھا ۔