شاہدخاقان عباسی،احسن اقبال کی ضمانت کی درخواستوں پر جواب طلب
فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورسابق وزیرداخلہ احسن اقبال کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستوں پر نیب سے جواب طلب کرلیا ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے ایل این جی سکینڈل میں گرفتارسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورنارووال سپورٹس سٹی سکینڈل میں گرفتار لیگی رہنما احسن اقبال کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستوں پرسماعت کی ۔
عدالت نے نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ پیرتک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے ، دونوں درخواستوں پرآئندہ سماعت 10 فروری کوہو گی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔