فریال تالپور کی نا اہلی کے لیےدائر درخواست بحال ،پی پی رہنماء کو نوٹس
فائل فوٹواسلام آباد:الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست بحال کرتےہوئے پیپلز پارٹی کی رہنماءکو نوٹس جاری کردیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے فریال تالپور کی نااہلی کے لیے دائردرخواست پر سماعت کی۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ میری عدم حاضری پر درخواست خارج کر دی گئی تھی، میری درخواست دوبارہ بحال کی جائے ۔
جس پر الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست بحال کر دی۔
الیکشن کمیشن نے پی پی رہنماءفریال تالپور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 مارچ تک ملتوی کر دی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔