کراچی کے سابق ناظم نعمت اللہ خان انتقال کرگئے

اپ ڈیٹ 25 فروری 2020 10:50am
فائل فوٹو

کراچی کے سابق ناظم نعمت اللہ خان انتقال کرگئے،نعمت اللہ خان طویل عرصے سے بیمار تھے۔

نعمت اللہ خان جماعت اسلامی کے سینئر رہنماؤں میں سے تھے،نعمت اللہ خان 1930میں اجمیر میں پیدا ہوئے،نعمت اللہ خان نے پنجاب یونیورسٹی سے جرنلزم کی ڈگری حاصل کی۔

نعمت اللہ خان پیشے کے لحاظ سے وکیل تھے،2001سے2005کے دوران کراچی کے ناظم اعلیٰ رہے ،نعمت اللہ خان جماعت اسلامی کراچی کے امیر بھی رہے۔

نعمت اللہ خان خان جماعت اسلامی کی فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن سے بھی منسلک تھے۔