'عمران خان اپنے تمام وعدوں سے یوٹرن لے چکے ہیں'

شائع 25 فروری 2020 01:37pm

پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے کہا عمران خان اپنے تمام وعدوں سے یوٹرن لے چکے ہیں اور اب ان کے اپنے اتحادی بھی ان سے تنگ ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ کی جانب سے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ د دینا انتقامی کارروائی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سب جماعتوں کو ساتھ لیکر حکومت کے خلاف مارچ کا اعلان کیا ہے۔مارچ کا مطلب اس میں ریلیاں بھی ہونگی جلسے بھی ہونگے۔  کیونکہ جب تک یہ حکومت رہے گی عوام پر مشکلات ہی مشکلات ہیں۔