سزائے موت کے فیصلے کیخلاف پرویز مشرف کی اپیل کی سماعت کھلی عدالت میں ہوگی
فائل فوٹوخصوصی عدالت کےسزائےموت کے فیصلے کےخلاف پرویزمشرف کی اپیل کی سماعت کھلی عدالت میں ہوگی۔سپریم کورٹ نےرجسٹرار آفس کےاعتراضات کےخلاف پرویز مشرف کی اپیل کھلی عدالت میں تین رکنی بنچ کے سامنے لگانے کا حکم دے دیا۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کےخلاف پرویز مشرف کی اپیل پر ان چیمبر سماعت کی۔
رجسٹرار آفس نے خصوصی عدالت کے فیصلے کےخلاف اپیل پر اعتراض لگایا تھا کہ گرفتاری دیے بغیر پرویز مشرف اپیل دائر نہیں کر سکتے۔سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کےخلاف پرویز مشرف کی اپیل کھلی عدالت میں تین رکنی بنچ کے سامنے لگانے کا حکم دے دیا۔
خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 20 دسمبر 2019 کو سزائے سنائی تھی۔
پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔