'ایم کیو ایم اور پیلز پارٹی لسانیت کی بنیاد پر حکومت کرنا چاہتی ہیں'
پاک سرزمین پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کےلئے مہم کا آغاز کردیا۔ مصطفے کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیلز پارٹی لسانیت کی بنیاد پر حکومت کرنا چاہتی ہیں۔پنجاب سے منتخب ہونے والے وزیراعظم کو دوسرے صوبوں سے کوئی سروکار نہیں، انہیں اقتدار ملا تو خواتین کو سفر کی سہولیات فری مہیا کریں گے۔
خواتین سے خطاب کرتے ہوئے سید مصطفے کمال نے کہا کہ ماوں بہنوں اور بیٹیوں نے میرا نظریہ آج سچ ثابت کردیا ہے۔ جب میرے پاس سب کچھ تھا میں غدار نہیں تھا ۔آج کسی ماں کی گود نہیں اجڑ رہی مجھے کچھ نہیں چاہیئے۔ میں نہیں لندن میں بیٹھ کر مودی سے پناہ مانگنے والا غدار ہے۔مصطفے کمال بلدیاتی مہم کے اغاز کا اعلان کردیا۔
صدر پی ایس پی انیس قائمخانی کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ بتا رہا ہے یہ شہر مصطفے کمال کا ہے کوئی غلط فہمی میں نا رہے کہ شہر کس کا ہے۔ پیپلز پارٹی پی ٹی اور ایم کیو ایم اتنے مرد جمع نہیں کرسکتے جتنی ہم نے خواتین جمع کی ہیں۔
جلسے کے اختتام پر مصطفے کمال نےکارکنوں کو الفاروق گراونڈ کی صفائی کی ہدایت کرتے ہوئے خود بھی صفائی میں حصہ لیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔