پنجاب بھرکےبیشترمیڈیکل اسٹورزپرماسک دستیاب نہ ہوسکے

اپ ڈیٹ 02 مارچ 2020 10:14am
فائل فوٹو

لاہور:محکمہ صحت پنجاب کے دعوؤں کے باوجود لاہور سمیت پنجاب بھر کے بیشتر میڈیکل اسٹورز پر ماسک دستیاب نہ ہوسکے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے دعوے ہوا میں اڑ گئے،لاہور سمیت پنجاب بھر کے بیشتر میڈیکل اسٹورز پر ماسک تاحال دستیاب نہ ہوسکے، شہریوں کو وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے ماسک خریدنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

میڈیکل اسٹورز پر ماسک کی 5روپے میں دستیابی کے بورڈ لگانے کے باوجود اس کی فروخت مہنگے داموں ہی جاری ہے۔

دکاندار کہتے ہیں ماسک جیسے ہی مارکیٹ سے آئیں گے تو مقررہ قیمت پر دستیاب ہوں گے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تجویز کردہ این نائنٹی فائیو اور این نائنٹی نائن ماسک تاحال کسی بھی میڈیکل اسٹور پر دستیاب نہیں ہے۔